اہم خبریں

عمران خان کی رہائی ممکن نہیں اور نہ ہی بشریٰ بی بی کی رہائی نظر آرہی ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد (اے بی این نیوز     )وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی رہائی نظر نہیں آرہی اورناہی ممکن ہے۔
9مئی کا کیس اپنی جگہ موجود ہے،توشہ خانہ کیس بھی انڈر انوسٹی گیشن ہے۔
وزیراعظم نے کہا جیل میں مشکلات ہیں تو بتائیں ،بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کو دوائی نہیں دی گئی ،لوگوں کی گاڑیوں میں منشیات رکھوائی گئی۔
بات چیت ہونی چاہیے،فلور آف دی ہائوس پر بھی معاملات چل رہے ہیں۔
حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے کوئی لینا دینا نہیں۔
یہ کیسز عدالتوں کے اندر ہیں اور تحقیقاتی اداروں کے پاس ہیں۔
مجھے بشریٰ بی بی کی رہائی بھی ممکن نظر نہیں آتی۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی،عمران خان کی رہائی ،جلسے اور احتجاج پر عملی اقدام نہ کرنے کی صورت میں فارورڈ بلاک بنانے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں