اہم خبریں

ہمیں مجبورنہ کیا جائے کہ ہم اپنے مسائل عالمی عدالت لیکر جائیں،محمود خان اچکزئی

پشاور ( اے بی این نیوز   )محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہے کہ پختون ہر بات بہت سوچ کرکرتے ہیں۔ آج کل ہماری تقاریرسسنر ہوجاتی ہیں۔ آج مولانا صاحب کی تقریربھی سنسر ہوئی۔ پی ٹی آئی کی ملک میں واضح اکثریت ہے۔
قبائلی اضلاع کا مطلب یہ ہے کہ یہ آزاد لوگ ہیں۔ وہ قبائلی امن جرگہ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

ہمیں مجبورنہ کیا جائے کہ ہم اپنے مسائل عالمی عدالت لیکر جائیں۔ کوئی اور جائے یا نہیں میں عالمی عدالت جاوں گا۔ پشتون اکھٹے ہوجائیں تو ان کی زمین سب سے زیادہ ہے۔
نہ کوئی کسی کا آقا ہے نہ کسی کا غلام۔ ہم ملک میں غلاموں کی حیثیت سے نہیں رہنا چاہتے ہیں ۔

کے پی کی معدینات پر پہلے حق پختونوں کا ہے۔ ہر کسی کو اپنے علاقے کا اختیار دیں ہم آئی ایم ایف کا قرضہ اتار دیں گے۔

متعلقہ خبریں