اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکاعہدہ عزت کےقابل ہے۔ چیف الیکشن کمشنرکواپنے کنڈکٹ کوبہتربنانےکی ضرورت ہے۔
کل اورپرسوں سے ا یک تماشالگاہواتھا۔
ہمیں کہاجارہا ہے کہ مینڈیٹ چوروں کی عزت کی جائے۔ کیاکسی نے پوچھا کہ چیف الیکشن کمشنر کہاں ہیں۔ کل باربار ججزکوسوال کرنےسےروکا جارہا تھا۔
الیکشن میں بدترین دھاندلی کرکے پی ٹی آئی کوہرایاگیا۔
سچ کودبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ تمام چیزیں لندن پلان کاحصہ ہیں۔ ان کامقصد بانی چیئرمین کوپابندسلاسل رکھناہے۔ ان کی خواہش ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو5سال جیل میں قیدرکھیں۔
راناثنااللہ کہتےہیں بانی پی ٹی آئی کو مزیدجیل میں رہناپڑےگا۔
کیاچیف جسٹس کوایسےلوگ نظرنہیں آتے۔ چیف جسٹس کوایسےلوگوں کیخلاف قدم اٹھاناچاہیے۔
مزید پڑھیں :یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی،بی آئی ایس پی صارفین کےلیے خوشخبری