اسلام آباد (رضوان عباسی ) وزیراعظم ریلیف پیکج کےتحت چینی کی خریداری کےلیےاقدامات ، یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے35 ہزارمیٹرک ٹن چینی کاٹینڈرکھول دیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورزکوآخری ٹینڈرکے مقابلےفی کلو6روپے20پیسےکم قیمت بولی موصول ہوئی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کےلیے چینی کی فی کلوقیمت109روپے مقرر ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکو12ہزارمیٹرک ٹن چینی کے لیےبولی موصول ہوئی۔ اخراجات ملاکرکارپوریشن کوفی کلوچینی تقریباً150روپےمیں پڑے گی چینی کی کم سےکم فی کلو بولی 135روپےکے حساب سے ملی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے زرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکوآخری ٹینڈرکے مقابلےفیکلو6روپے20پیسےکم قیمت بولی موصول ہوئی ہے ۔
آخری ٹینڈرمیں کارپوریشن نے141.20روپےفی کلوکےحساب سےچینی خریدی تھی جبکہ چینی کی خریداری کےسواکوئی آپشن نہیں ہے یوٹیلیٹی سٹورز حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پرعام صارفین کے لیےچینی کی فی کلو قیمت155 روپےہے جبکہ بی آئی ایس پی صارفین کےلیے چینی کی فی کلوقیمت109روپے مقرر ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی سفارت کار 5 ہزار ڈالر سے زائد نقدی سمیت گرفتار