اہم خبریں

خوشاب میں دفعہ 144 کانفاذ، درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد،وجوہات سامنے آگئیں

خوشاب (نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے خوشاب میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے علاقے کے ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے پھلائی اور کہو کے درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ تمباکو کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر پھلائی اور کہو کے درختوں کو تیزی سے کاٹا جا رہا ہے۔جنگلات کی کٹائی سے وادی کے ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں، اور بڑے پیمانے پر جنگلات کی کٹائی نشیبی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پابندی کا اطلاق ضلع خوشاب میں پھلئی اور کہو کے درختوں کی کٹائی اور ضلع سے باہر نقل و حمل پر ہوگا۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 15 روز کے لیے ہوگا۔

پنجاب حکومت نے قدرتی ماحول، مقامی آبادی اور جنگلی حیات کے تحفظ کا فیصلہ کیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی۔خوشاب میں 9 جولائی بروز منگل تک دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروزبدھ،26جون 2024پاکستان کے مختلف شہروں میں سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں