اہم خبریں

انڈس واٹر معاہدے کے تنازعات،پاکستانی وفد کا برسوں بعد مقبوضہ کشمیر کا دورہ

اسلام آباد (رضوان عباسی   )متنازعہ بھارتی آبی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان سے اعلیٰ سطح کا وفد مقبوضہ کشمیر میں موجود ۔ انڈس واٹر معاہدے کے تنازعات کے تصفیے کے لیے پاکستانی وفد نے برسوں بعد یہ دورہ کیا ہے۔وفد کی سربراہی سیکرٹری آبی وسائل مرتضیٰ علی شاہ کر رہے ہیں۔

وفد میں انڈس واٹر کمشنر، نیسپاک، واپڈا اور لیگل حکام شامل ہیں۔ وفد مقبوضہ کشمیر میں مختلف متنازعہ آبی منصوبوں کا دورہ کرے گا۔پاکستانی ماہرین پر مشتمل وفد جموں و کشمیر میں کشتواڑ علاقے کا دورہ کیا۔ پاکستانی وفد نے انڈس واٹر معاہدے کے تحت جموں و کشمیر میں بجلی کے ان منصوبوں کا معائنہ کیا۔

جس پر اسے اعتراضات ہیں۔ پاکستان کو کشن گنگا (دریائے نیلم) پر تعمیر ہونے والے ایک بھارتی پروجیکٹ اور رتلے منصوبوں کے حوالے سے بعض تکنیکی اعتراضات ہیں، جس کے معائنے کے لیے یہ دورہ ہوا۔2006 میں پاکستان نے بھارت کے مذکورہ الیکٹرک پاور پراجیکٹس کے ڈیزائن کی خصوصیات پر اعتراضات کیے تھے ورلڈ بینک سے ‘غیر جانبدار ماہرین’ کے ذریعے اس کے تصفیے کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں :ملک استحکام کیلئےآپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا،بیرسٹر گوہر ،ہم انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں،عمر ایوب

متعلقہ خبریں