اہم خبریں

ملک استحکام کیلئےآپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا،بیرسٹر گوہر ،ہم انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جب انصاف وقت پر نہ ہو تو دیر سے ہوا انصاف بھی ناانصافی ہے۔ آج بجٹ کے سپیشل سیشن میں پارلیمنٹ سے لیکر الیکشن کمیشن تک واک کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئےواک کی گئی۔ ہماری بہنوں کوباربار گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ہمارے لوگوں کی رہائی تک احتجاج تک جاری رہے گا۔ یہ صرف 180 پارلیمنٹرینز کی نہیں 3 کروڑ ووٹرز کی واک ہے۔ عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ہم نے فوجی آپریشن کی مخالفت کی۔ یہ ملک استحکام کیلئےآپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اپوزیشن لیڈ ر عمر ایوب نے کہا ہے کہ واحد پارٹی پی ٹی آئی ہے جس میں ڈیڑھ سال میں 3بارانٹراپارٹی الیکشن ہوئے۔ایک ملک میں 2قوانین نہیں چلنے دیں گے۔
شہبازشریف کہتا ہے کہ سرمایہ کاری کیلئے آپریشن چاہیے۔
ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ سارے کا سارا نزلہ کے پی اور بلوچستان کی عوام پر گرانے کی کوشش ہے۔بتائیں خیبرپختونخوا میں کتنی صنعت ہے۔ سرمایہ کاری اس لیے نہیں آرہی کیونکہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں۔ آج ہم سپریم کورٹ کے باہر موجود ہیں میرے ساتھ ریحانہ ڈار بھی موجود ہیں۔
ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔ یہ جو آپریشن حکومت کرنے جا رہی ہے اس کی حمایت نہیں کرتے۔ ہم چاہتے ہیں کہ آپریشن کیلئے پہلے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جائے۔ پاکستان میں انویسٹمنٹ بھی اس لیے نہیں آ رہی کیونکہ یہاں قانون اور آئین نہیں ہے۔ واحد پارٹی پی ٹی آئی ہے جس میں ڈیڑھ سال میں تین بار انٹرا پارٹی الیکشن ہوئے۔ عوامی نیشنل پارٹی کا الیکشن ہی نہیں ہوا اس کو 20 ہزار جرمانہ کیا گیا۔
ایک ملک میں دو قوانین نہیں چلنے دیں گے۔ پاکستان کی عوام پر کسی بھی قسم کا آپریشن نامنظور ہے۔ ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ سارے کا سارا نزلہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی عوام پر گرانے کی کوشش ہے۔
شہباز شریف کہتا ہے ہمیں سرمایہ کاری کے لیے آپریشن چاہیے۔ بتائیں خیبرپختونخواہ میں کتنی صنعت ہے۔ سرمایہ کاری اس لیے نہیں آ رہی کیونکہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں :سپریم کورٹ میں بھی ہم پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کےتحت جمہوریت لیکرآئے،چیف جسٹس

متعلقہ خبریں