اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مخصوص نشستوں سےمتعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پا کستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰنے ریمارکس دیئے کہ آج کیس ختم نہیں ہورہا۔ سپریم کورٹ میں بھی ہم پریکٹس اینڈپروسیجرایکٹ کےتحت جمہوریت لیکرآئے۔
بلے کےنشان پرنہیں سپریم کورٹ نےانٹراپارٹی الیکشن پرفیصلہ دیاتھا۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی آئی کی کوئی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع ہوئی تھی۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی فہرست جمع ہوئی تھی۔
جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہمیں اس فہرست کی پیپر بک دے دیں۔ سٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آپ لیول پلیئنگ فلیڈ نہ ملنے کی شکایات کا ریکارڈ بھی پیش کریں۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ پی ٹی آئی کی کوئی مخصوص نشستوں کی فہرست جمع ہوئی تھی۔
جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیئے آپ وہ بات کریں جوالیکشن کمیشن نےکی،اپنی رائے نہ دیں۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے 13تاریخ کوکاغذات نامزدگی جمع ہونےتھےاسی دن سپریم کورٹ کافیصلہ آیا۔
پی ٹی آئی امیدواروں کےپاس اورکیاآپشن تھا؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف جسٹس بھی فرماچکےجوکیس یہاں نہیں،اس پرنہیں جاؤں گا۔
جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے آپ ایک آئینی ادارہ ہیں،آپ کیوں ایسےکررہےہیں؟سکندربشیر نے کہا کہ میں نے کوئی پریس کانفرنس دیکھی ہی نہیں تھی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ میں یہ جواب سمجھ رہاہوں الیکشن کمیشن بےضابطگی کی ذمہ داری لینےکوتیارنہیں۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگربینچ میرے منہ سےکچھ کہلواناچاہتاہےتومیں نہیں کہوں گی۔ مخصوص نشستوں سےمتعلق کیس کی سماعت جمعرات ساڑھےگیارہ 11 تک ملتوی کر دی گئی۔