اہم خبریں

محکمہ موسمیات نےخوشخبر سنادی، یکم جولائی تک ابر رحمت کی پیشین گوئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )کل سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی۔ موسمیات نے کل (26 جون) سے یکم جولائی تک ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارت کے شہر گجرات کے جنوب میں ہے، کل 26 جون کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

کل سے یکم جولائی تک سندھ کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں 2 یا 3 جولائی کو بارش ہوسکتی ہے۔کراچی: پارہ 39 ڈگری پر، 50 ڈگری محسوس ہوا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور دیگر شہروں میں 27 جون سے یکم جولائی تک بارش متوقع ہے۔

بہاولپور، ملتان، خانیوال، راجن پور، رحیم یار خان میں 26 سے 30 جون تک بارش کا امکان ہے۔

کے پی، گلگت بلتستان، کشمیر میں 28 جون سے یکم جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔26 سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار، آواران، بارکھان، نصیر آباد میں بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں :فاطمہ جناح پارک اسلام آباد میں اب موبائل ایکسائز سروسز میسر ہونگی،تفصیلات جانئے

متعلقہ خبریں