اہم خبریں

حافظ آبا د،اسپتال عملے کی غفلت،خاتون نے واش روم میں ہی بچے کو جنم دیدیا

حافظ آباد( نیوز ڈیسک )سرکاری اسپتالوں میں صحت کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے حکومت پنجاب کا بلند بانگ اعلان اس وقت بے نقاب ہو گیا جب حافظ آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے واش روم میں خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔

اس کے شوہر نے میڈیا کو بتایا کہ اہل خانہ پیر کی صبح سویرے اسپتال پہنچے لیکن ڈاکٹروں نے ان کی درخواستوں کی پرواہ نہیں کی۔

اس نے الزام لگایا کہ جب اس کی خاتون کی حالت خراب ہوئی تو عملے نے اسے واش روم جانے کا حکم دیا جہاں وہ ماں بنی۔مزید یہ کہ اہل خانہ نے شکایت کی کہ انہیں بازار سے دوائیں خریدنے کو کہا گیا۔

متاثرہ خاندان نے سرکاری ہسپتال کے عملے کی غفلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور تمام متعلقہ حکام اور ڈاکٹروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آج بروزمنگل،25جون 2024آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں