اہم خبریں

کسی ایسے فوجی آپریشن پر غور نہیں کیا جا رہا ہے جہاں آبادی کی نقل مکانی کی ضرورت ہو گی،وزیر اعظم آفس اعلامیہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عزم استحکام آپریشن کاغلطی سےموازنہ کیاجارہاہے۔
ملکی امن واستحکام کیلئے اعلان کردہ وژن کا نام’’عزم استحکام ‘‘رکھا گیا۔
گزشتہ آپریشنزمیں ریاستی رٹ چیلنج کرنےوالےدہشتگردوں کوہلاک کیاگیا۔
ان کارروائیوں میں دہشتگردی کی عفریت کےخاتمے کی ضرورت تھی۔
موازنہ گزشتہ آپریشنز جیسے ضرب عضب اور راہ نجات وغیرہ سے کیا جارہا ہے۔
کسی ایسے فوجی آپریشن پر غور نہیں کیا جا رہا ہے جہاں آبادی کی نقل مکانی کی ضرورت ہو گی۔

مزید پڑھیں :آئین کی روح کیخلاف فیصلہ دےکرپارٹی کوانتخابی نشان سےمحروم کیاگیا،شعیب شاہین

متعلقہ خبریں