اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین ہے جوصوبوں ،اداروں کے دائرہ کا کا تعین کرتا ہے۔ ہم سب اس ملک کے برابر کے شہری ہیں۔
ہماری سالوں کی تاریخ غلامی کے خلاف جنگ لڑنے کی ہے۔
بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات ہوئی۔ الیکشن کے بعد کی صورتحال پر ایک دوسرے کو سننا مقصد تھا۔ تاریخ خود کو دہراتی ہے۔ ہم پارلیمنٹ میں بھی اپنا موقف دے چکے اور باہر بھی۔
ہم عوامی رابطے کا ایک سفر شروع کیا تھا۔ عزم استحکام آپریشن پاکستان کو مزید کمزور کرے گا۔ ماضی کے آپریشن کے نتائج کو سامنے رکھیں۔ جمہوریت اور پارلیمنٹ اپنا مقدمہ ہار چکے ہیں۔
اس وقت ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔
آئین پر عمل ہی سے پاکستان مضبوط ہوگا۔ یہاں تک کس نے پہنچایا؟کون ذمہ داری ہے ؟۔ مسلح تنظیمیں کھلے عام گھوم رہی ہیں؟۔ شہباز شریف وزیراعظم نہیں صرف کرسی پر بیٹھ کر خوش ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ کو ہرشعبے میں اپنی بالا دستی کو ختم کرنا ہوگا۔
خیبر پختونخوا میں سورج غروب ہونے کے بعد پولیس تھانوں میں چھپ جاتی ہے۔ ہم ملک میں ایک چھت کے نیچے رہنا چاہتے ہیں ،چھت توڑنا نہیں چاہتے۔
مزید پڑھیں :آپ بانی پی ٹی آئی کو سائیڈ لائن نہیں کر سکتے،علی محمدخان