اسلام آباد ( اے بی این نیوز )رہنماپی ٹی آئی علی محمدخان نے کہا ہے کہ آپ بانی پی ٹی آئی کو سائیڈ لائن نہیں کر سکتے۔ کوئی بھی ایپکس پارلیمنٹ سے سپریم نہیں ہو سکتی۔ اتنا بڑا فیصلہ ایسے نہیں کیا جا سکتا۔ بانی پی ٹی آئی اپنی پالیسی واضح کریں گے۔سپریم کورٹ کے باہررہنماپی ٹی آئی کی میڈیا ٹاک .کنول شوزب نے گفتگو کرتے ہو ئےب کہا کہ ہمارے دونوں وکلا نے آج دلائل مکمل کر لیے۔ آزاد امیدوار جب کسی پارٹی میں جاتے ہیں تو پارلیمانی پارٹی بن جاتی ہے۔
جس پارٹی میں آزاد امیدوار جائیں تو اسے مخصوص نشستیں دینی چاہئیں۔ اب الیکشن کمیشن بتائے گا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کیوں کی۔ بلا چھیننے کا سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی ووٹرز کو ہوا۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر کے تقدس کو پامال کیا۔ الیکشن کمیشن نے ہماری سیٹیں دوسروں کو دے دیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ خواتین کی تعداد پارلیمان میں فکس کی گئی ہے۔ ہماری آواز اور حقوق کو مزید اب دبایا نہیں جا سکتا۔
مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ٹربیونل کی تبدیلی کا حکم معطل،انجم عقیل خان کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس