اہم خبریں

ملک بھر گرمی کی لہر برقرار، میدا نی علا قوں میں سورج کی تپش مزید بڑھ رہی ہے

اسلام آباد( اے بی این نیوز         )ملک بھر گرمی کی لہر برقرار۔ میدا نی علا قوں میں سورج کی تپش مزید بڑھنے لگی۔ ۔ سندھ بھرمیں ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ کراچی میں گرمی نرمی دکھانے کو تیار نہیں۔

درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔ گرمی کی شدت 42 ڈگری تک محسوس ۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 3 دن شدید گرمی کے ساتھ ہیٹ ویو کا امکان ظاہر کردیا۔ جیکب آباد ۔ دادو۔ لاڑکانہ۔ شکارپور۔ قمبر شہداد کوٹ۔ اورگھوٹکی میں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان۔

مظفرآباد میں درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ آ زاد کشمیر۔ سمیت شما لی علا قہ جا ت میں اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔ اسلام آباد میں موسم گرم ۔ شام یا رات میں آندھی چلنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :‘کبھی ہم خوبصورت تھے: کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ لیجنڈ اداکار کون ہیں؟

متعلقہ خبریں