کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی کے کئی علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے ۔
بجلی کے بند ہو نے کی وجہ سے پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی متاثر ہورہا ہے۔ ۔اورنگی، کورنگی، کیماڑی، لیاری، ملیر، گڈاپ، لیاقت آباد، گارڈن، ناظم آباد، سرجانی، نیو کراچی، بلدیہ ٹاؤن سمیت کئی علاقے 12 سے 14 گھنٹے تک بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ ۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق زیادہ سے زیادہ 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔
نیز کراچی کا 70 فیصد حصہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق لوڈشیڈنگ وہاں کی جا رہی ہے جہاں بل ادا نہیں ہوتے یا بجلی چوری کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان بار کونسل کےچھ ارکان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا