اہم خبریں

پاکستان بار کونسل کےچھ ارکان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستان بار کونسل کےچھ ارکان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا۔

رکن پی بی سی شفقت محمود چوہان سمیت 6 ارکان کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط بھیجا گیا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ امید ہے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری میں سنیارٹی کو مدنظر رکھا جائے گا۔ الجہاد ٹرسٹ کیس میں ججوں کی سنیارٹی کا اصول طے پا گیا ہے۔

جس میں فیصلہ تبدیل نہیں کیا گیا۔خط کے متن کے مطابق اگر سینئر ترین جج کو چیف جسٹس کے عہدے کا اہل نہیں سمجھا گیا تو ان کے جج کے عہدے پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سینئر ترین جج کے لیے سینیارٹی کے اصول سے انحراف ٹھوس شواہد کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔

مزید پڑھیں :پاکستان میں ہماری قیادت جنرل باجوہ سے ملتی رہی جن دنوں عدم اعتمادہورہاتھا،راناثنااللہ

متعلقہ خبریں