اہم خبریں

کعبہ کے نگراں اور کلید رکھنے والے صالح بن زین العابدین الشیبی انتقال کر گئے

مکہ مکر مہ ( اے بی این نیوز       )کعبہ کے نگراں اور کلید رکھنے والے صالح بن زین العابدین الشیبی انتقال کر گئے۔ الشیبی مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے اور اسلامی علوم میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

مذہب اور تاریخ پر متعدد کتابوں کے مصنف ایک یونیورسٹی میں پروفیسر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔
ان کے خاندان کو فتح مکہ کے بعد سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کعبہ کے نگران کا کردار سونپا ہے۔
الشیبی ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے خانہ کعبہ کے 77ویں نگران تھے۔ یہ خاندان کعبہ کے غلاف کسوہ کی صفائی، دھلائی اور مرمت کے انچارج تھے۔صالح الشیبی کو 2013 میں ان کے چچا عبدالقادر طحہ الشیبی کے انتقال کے بعد خانہ کعبہ کے نگران کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

مزید پڑھیں :سعودی عرب نے نئی عمرہ ویزہ پالیسی کا اعلان کر دیا، امت مسلمہ کیلئے اچھی خبر

متعلقہ خبریں