اہم خبریں

سرکاری املاک پر قبضے کی کوشش کرنے والے شخص سے کیسے بات کرسکتا ہوں،گورنر خیبر پختونخوا

پشاور ( اے بی این نیوز      )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سرکاری املاک پر قبضے کی کوشش کرنے والے شخص سے کیسے بات کرسکتا ہوں۔ آئین کے مطابق صوبے میں گورنر کا کردار نبھاتا رہوں گا۔
جب گورنر بنا تھا تو علی امین گنڈا پور کو بات چیت کی پیشکش کی تھی۔ کوئی عام شہری گرڈ اسٹیشن پر حملہ کرے تو اس کیساتھ بھی ایسا سلوک ہوتا ہے۔

کیا ٹک ٹاک یا میڈیا کو دکھانے کیلئے ایک بٹن دبانے سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی۔ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ایک فورم موجود ہے۔ 9مئی ملک دشمنی تھی تو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا بھی ملک دشمنی ہے۔

عام شہریوں کیلئے جو قانون ہے وہ سب کیلئے ہوناچاہیے۔ حکومت ریاست کا حصہ ہے،9مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں دلوائے۔ وزیر داخلہ اوروزیرقانون سے امید ہے جلد ملاقات ہوگی۔
ملاقات میں پوچھوں گا کہ 9مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں دلوانے میں تاخیر کیوں ہے۔

عوام کے بھی مسائل ہیں اور واپڈا کے بھی مسائل ہیں۔ عوام کے مسائل اس لیے ہیں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کررہے ہیں۔ واپڈا کے مسائل اس لیے ہیں کہ بجلی کی چوری ہورہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت کی ہے بجلی چوری پر مقدمات درج نہ کریں۔ حقیقی خیبرپختونخوا اورسوشل میڈیا پر خیبرپختونخوا میں بہت فرق ہے۔

مزید پڑھیں :بجٹ کو کسی صورت کوئی روک نہیں سکتا، ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا ،فیصل واوڈا

متعلقہ خبریں