اسلام آ باد (اے بی این نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے اےبی این نیوزسے گفتگو کرتےہو ئے کہا ہے کہ
بجٹ کو کسی صورت کوئی روک نہیں سکتا۔
بجٹ ڈنکے کی چوٹ پر پاس ہوگا ۔
ڈنکے کی چوٹ پر، ٹھوک بجا کر نجکاری بھی ہوگی۔
بجٹ میں ترامیم کی گنجائش ہے۔
ہم سب ٹیکسز کا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں۔
بجٹ میں کچھ کوتاہیاں اور نالائقی بھی ہے۔
حکومتی اتحاد کو کوئی خطرہ نہیں۔
سیاسی جماعتوں کے تحفظات ان کے لیڈران اٹھاتے ہیں۔
بجٹ میں جو بہتری کر سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے ادوار میں ایک کمپنی کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔
پی ٹی آئی کے ممبران نے خود میری بات کی توثیق کی۔
بلاتفریق احتساب شروع کریں تا کہ ہم آگے تک جائیں۔
مزید پڑھیں :کراچی،مختلف علاقوں میں بارش ، آندھی بھی چل رہی ہے