اہم خبریں

وزیراعظم سے چینی وزیر کی وفدکے ہمراہ ملاقات،خارجہ پالیسی میں پاکستان کا خاص مقام ہے،چین

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )وزیراعظم سے چینی وزیر لیو جیان چائو کی سربراہی میں وفد کی ملاقات۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی
ملاقات میںموجود تھے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔
وفد میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ شامل تھے۔
وزیراعظم کا چینی وزیر اور وفد کے ارکان کا پاکستان میں خیر مقدم کیا۔
چینی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کاحالیہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا۔
چین نے اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خاص مقام دیا ہے۔
چین پاکستان کی اقتصادی ترقی کی حمایت جاری رکھے گا۔
چین سی پیک کے اپ گریڈ ورژن کیلئے مشترکہ طورپر کام کرے گا۔
ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے مکمل طورپر تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں