اہم خبریں

پنجاب میں سکیورٹی خطرات کے پیش نظر آئندہ 7 روز کے لیے دفعہ144 کانفاذ

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر آئندہ سات روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں سیکیورٹی مسائل کے پیش نظر آئندہ سات روز کے لیے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے انسانی جان و مال کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔انتظامیہ 27 جون تک حکم پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی۔محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر بھی پابندی عائد کر دی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی دہشت گردی کی دھمکیاں ملنے کے باعث لگائی گئی۔حکومت نے عوامی اجتماعات پر بھی پابندی لگا دی ہے کیونکہ انہیں دہشت گردوں اور شرپسندوں کا سافٹ ٹارگٹ سمجھا جا سکتا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق معلومات عام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم،80 ہزار پوائنٹس سے تجاوزکرگئی

متعلقہ خبریں