اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر اعظم ہاوس میں پیپلز پارٹی اور حکمران جماعت کے مابین مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
بلاول بھٹو نے وفاقی بجٹ پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں نہ لینے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کو وفاقی بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں نہ لینے پر بلاول بھٹو کا سخت برہمی کا اظہارکیا۔
پیپلزپارٹی نے ایک معاہدے کے تحت حکومت کی حمایت کی اور حکومت نے اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا، بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مکالمہ۔
پنجاب کی حکومت پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے راستوں کو محدود کررہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو کے بیشتر نکات سے اتفاق، معاملات کے حل کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔
پیپلزپارٹی اور حکومت کی کمیٹیاں کل ملاقات کرکے وزیراعظم اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی روشنی میں معاملات کو آگے بڑھائیں گی۔
مزید پڑھیں :کوئٹہ میں پنجاب کے 10 سیاحوں کو اغوا کر لیا گیا