زرغون( اے بی این نیوز )کوئٹہ میں پنجاب سے 10 افراد کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا گیا۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پکنک کے مقام سے کم از کم دس افراد کو اغوا کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ واقعہ زرغون کے قریب شعبان میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں اغوا کر لیا۔
اغوا ہونے والوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ گزشتہ سال صوبائی دارالحکومت میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں پنجاب کے رہائشیوں کو ان کی شناخت کی تصدیق کے بعد اغوا کر لیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں سات پنجابیوں کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
جب وہ اپنے رہائشی کوارٹرز میں سو رہے تھے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمی افراد علاقے میں حجام کی دکان پر کام کرتے تھے اور ان کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے تھا۔بعد ازاں ساحلی قصبے سربندن میں سات مزدوروں کے قتل کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں اس سال عید الاضحی پر کتنے جانور قربان کیے گئے؟