لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور فری وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں توسیع کر دی گئی۔
پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی نے ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ کو 100 پوائنٹس سے بڑھا کر 200 پر ایکٹو کر دیا۔ اس طرح، لاہور کے مزید 100 پوائنٹس پر ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ سروسز شروع ہوگئی۔
مانگا منڈی، ملتان روڈ، بند روڈ، چوہنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنشیا، مراکہ و دیگر علاقوں میں فری وائی فائی شروع کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت شہریوں کے لیے ایمرجنسی فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے۔
ایمرجنسی میں ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ کے ذریعے پولیس اور اہلخانہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔