لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر او لیول کلاس کی کتاب دی ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے تمام چیف ایگزیکٹو افسران کو احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن 13 جون کو جاری کیا گیا تھا۔
حکام نے اس کتاب پر پابندی عائد کرنے کی وجوہات نہیں بتائی جسے نائجل کیلی نے لکھا ہے۔اس پیشرفت کی تصدیق پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور دیگر حکام نے ایک نجی نیوز چینل سے کی ہے۔
مزیدپڑھیں: خیبرپختونخوامیں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پیسکو نے تفصیلات جاری کردیں