پشاور(نیو ز ڈیسک )پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں۔
پیسکو حکام کے مطابق صوبے میں پیسکو کے 1300 سے زائد فیڈرز ہیں جن میں سے 156 پر صرف دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ 135 فیڈرز 20 سے 30 فیصد لاسز ہیں جہاں چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
جبکہ 96 فیڈرز میں لاسز 30 سے 40 فیصد ہیں اور سات گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔پیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 143 فیڈرز پر 40 سے 60 فیصد تک نقصانات ہیں اور لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے کی ہے۔
157 فیڈرز کا 60 سے 80 فیصد تک نقصان ہے اور انہیں 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے جب کہ 159 فیڈرز کے 80 فیصد سے زائد نقصانات ہیں اور وہاں 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
پیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ چار سے چھ گھنٹے ہے جب کہ ذیلی علاقوں میں 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔پیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث نقصانات زیادہ ہیں اور ایسے فیڈرز پر مزید لوڈ مینجمنٹ ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں: بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری،جواب طلب