صادق آباد (نیوزڈیسک) سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرنے پر 2 برادریوں میں خوفناک جھگڑا ، فائرنگ سے 4 افراد زخمی۔پولیس ترجمان کے مطابق نواحی علاقے جمالدین والی میں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کیخلاف پوسٹس شیئر کرنے پر ماچھی برادری اور درگڑا برادری میں جھگڑا ہوگیا، جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا۔
دونوں برادریوں کے سینکڑوں افراد اسلحہ، ڈنڈے سوٹے لے کر آمنے سامنے آ گئے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں پولیس نے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب تھانہ بھونگ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 50 افراد گرفتار کرلیا۔
مشروب ساز کمپنی کا ٹرک الٹ گیا، شہری دن بھربوتلیں لوٹتے رہے