اہم خبریں

مشروب ساز کمپنی کا ٹرک الٹ گیا، شہری دن بھربوتلیں لوٹتے رہے

فیصل آباد (نیوزڈیسک) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں انوکھے واقعہ نے سب کو حیران کردیا مشہور سافٹ ڈرنک کمپنی کا پیپسی ، کوکا کولا سے بھرا ٹرک اچانک الٹ گیا ، ٹرک کے الٹتے ہی ڈرائیور خوف سے سب کچھ چھوڑ کر بھاگ نکلا ، سڑک پر گرے ٹرک پر پڑی کولڈ ڈرنک دیکھ کر عوام کی بڑی تعداد نے لوٹ مار شروع کردی۔


لوٹ مار میں بچے، بڑے اور خواتین بھی شامل ۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل جس میں عوام کی بڑی تعداد کو بوتلیں لوٹ کر اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ چک نمبر 203 رب چھوٹا مانوالا کےقریب مشروب سازکمپنی کے ڈلیوری ٹرک کو حادثہ پیش آیا، جس کے بعد ٹرک ڈرائیور ڈر کے مارے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بھاگ نکلا۔


ڈرائیور کے فرار ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے ایکشن میں آئے، خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد بوتلوں سے بھرے ٹرک کے پاس پہنچ گئی اور جس کے ہاتھ جتنی بوتلیں لگیں وہ لوٹ کر فرار ہوتا گیا۔حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک کے قریب موجود ایک شخص نے عوام کے بوتلیں لوٹنے کی ویڈیو اپنے اپنے موبائل میں عکسبند کرلی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وہ وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پوسٹ پر جھگڑا، فائرنگ سے 4 افراد زخمی

متعلقہ خبریں