اہم خبریں

گرمی کی شد ت کم کرنے کیلئے دریا کا رخ کرنیوالے 5 بچے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے

لاہور(نیوزڈیسک)ملک بھر میں جہاں شدید گرمی جاری، بچے ، جوان گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے دریاوں ، نہروں کا رخ کرنے لگے ۔ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں نہر میں نہانے والے 5بچے ڈوب کرجاں بحق ہو گئے جبکہ لاشوں کو نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں

ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے فیض آباد پر شادب نہر میں 2 بچے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع ریسکیو کا کہنا ہے کہ دونوں بچے بہن بھائی تھے اور نہر کے کنارے کھیل رہے تھے کہ اچانک نہر میں گر کر ڈوب گئے۔

دوسری جانب لیہ میں بھی افسوسناک واقعہ رونما ہوا ، جہاں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ لیہ کے جکھڑ جمن شاہ کے علاقے میں 3 بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے جبکہ دو بچوں کی لاش نکال لی ۔تاہم ریسکیو ذرائع کے مطابق تیسرے بچے کی تلاش جاری ہے ۔
لاہور اسلام آباد موٹر وے پرخوفناک دھماکے، آگ بھڑک اٹھی

متعلقہ خبریں