اہم خبریں

بابر اعظم فلوریڈا میں میچ سے پہلے رات کو کہاں تھے،سب پتہ چل گیا

فلوریڈا (  اے بی این نیوز     )بابر اعظم فلوریڈا میں میچ سے ایک رات پہلے میامی میں تھے، ٹیم انتظامیہ نے وضاحت کی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف میچ سے ایک رات قبل ایک مداح نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ تصویر کھنچوائی اور حیرت کا اظہار کیا کہ میچ صبح کا تھا اور کپتان رات 11 بجے میامی میں تھے۔

اس حوالے سے ٹیم کے میڈیا منیجر رضا رشید کا کہنا ہے کہ وہ رات 8 سے 10 بجے تک کپتان کے ساتھ تھے جب کہ ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ ہوٹل میں کھانا کھایا۔

تاہم میامی میں رات گئے میچ سے ایک رات قبل بابر اعظم کے ساتھ تصویر لینے والے لڑکے کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا جھوٹ کیوں بولے گا؟ انہوں نے یہ تصویر 15 جون کی رات میامی میں بابر اعظم کے ساتھ لی، ہمیں جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب ٹیم کے سینئر منیجر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ یہ درست ہے کہ ہمارے کھلاڑی ہوٹل سے باہر کھانا کھانے جاتے ہیں لیکن میچ سے ایک رات پہلے کھلاڑی عموماً ہوٹل میں کھانا کھاتے ہیں۔جب وہاب ریاض سے پوچھا گیا کہ کیا نیویارک میں رات 12 بجے تک کھلاڑی ہوٹل کے باہر نظر آتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے لیکن میچ سے ایک رات پہلے سب نے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں :سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے بعد حیدر آ باد میں تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دی گئی

متعلقہ خبریں