اہم خبریں

سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے بعد حیدر آ باد میں تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دی گئی

حیدرآباد( اے بی این نیوز        ) سانگھڑ میں زمینوں میں اونٹ داخل ہو نے کی ہاداش میں اس کی ٹانگ کاٹنے کے بعد حیدر آباد میں تشدد سے گدھے کی ٹانگ ٹوٹنے کا واقعہ سامنے آگیا۔

ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔

بے تہاشا تشدد سے گدھے کی ٹانگ ٹوٹ گئی، واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گدھا چلاتا ہے۔

، گزشتہ روز اس نے دوسری گاڑی کے گدھے کی ٹانگ توڑ دی۔ سڑک پر موجود دوسری گاڑی کے گدھے اور ملزمان کاگدھا آپس میں لڑ رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گدھے کی لڑائی کے دوران مالک نے دوسری گاڑی کے گدھے پر لاٹھیاں برسائیں جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چند روز قبل سانگھڑ میں بھی جانوروں پر ظلم کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک شخص نے کھیتوں میں گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔ حکومے کو ایسے واقعات کا فوری ایکشن لیتے ہو ئے ملز مان کو قار واقعی سزا جلد دینا چاہیئے کہ بے زبان جونور پر کو ئی تشدد کرنے کی جرات نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں :مری کے جنگلات میں آتشزدگی،آگ تیزی سے پھیلنا شروع ہو گئی

متعلقہ خبریں