اسلام آباد( اے بی ا ین نیوز ) بجٹ پیش کئے جانے کے بعد جن قیمتوں میں اضافہ ہو ا ان میں ایک سیمنٹ بھی ہے جس کی وجہ سے تعمیرات میںمشکلات پیش آرہی ہیں۔ ہفتہ وار بنیادوں پر سیمنٹ کی خوردہ قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1292 روپے ریکارڈ ہے ۔
پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت گزشتہ ہفتے 1292 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کی اوسط قیمت 1286 روپے سے 0.48 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق 13 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1203 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.35 فیصد زیادہ ہے۔
قیمت 1199 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1298 روپے، راولپنڈی 1293 روپے، گوجرانوالہ 1320 روپے، سیالکوٹ 1280 روپے، لاہور 1320 روپے رہی۔فیصل آباد میں 1280 روپے، سرگودھا میں 1265 روپے، ملتان میں 1281 روپے، بہاولپور میں 1300 روپے، پشاور میں 1300 روپے اور بنوں میں 1290 روپے۔
اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1166 روپے، حیدر آباد میں 1180 روپے، سکھر میں 81 روپے، لاڑکانہ میں 81 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی۔ 1187 روپے، کوئٹہ 1230 روپے اور خضدار 1177 روپے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
فیصلے کے مطابق سیمنٹ پر ایف ای ڈی 2 روپے فی کلو سے بڑھا کر 3 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ مجوزہ فیصلے پر عمل درآمد سے سیمنٹ کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی بوری اضافے کا امکان ہے۔ اس اضافے کے ہو نے کے بعد مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی کا دھماکہ نامی بیل سب کو پیچھے چھوڑ گیا ،قیمت صرف 1 کروڑ روپے