اہم خبریں

عید الا ضحیٰ کے موقع پر جانور ذبحہ کرتے وقت کن شرعی آداب کا خیال رکھنا ضروری ہے،جانئے

اسلام آباد( اے بی ا ین نیوز  ) عید الا ضحیٰ کے حوالے سے علمائے کرامنے کہا ہے کہ جانور ذبح کرتے وقت شرعی آداب کی پابندی کیقربانی کے جانور کی ریڑھ کی ہڈی کو نقصان سے بچائیں۔

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے موقع پر قربانی کے جانور ذبح کرتے وقت قصاب شرعی آداب کی پاسداری کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانور کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود پٹھوں کو نقصان سے بچائیں۔
مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا قاری محمد کاشف اور حافظ محمد طاہر نقشبندی نے کہا کہ قربانی کا جانور اسلامی طریقے اور شرعی آداب کے مطابق ذبح کرتے وقت تکبیر کے بعد جانور کی سانس کی نالی، غذا کی نالی، شریانوں اور شریانوں کو ذبح کرنا ضروری ہے۔

رگ کو ایک ہی کٹ میں کاٹا جائے اور ریڑھ کی ہڈی کے پٹھوں کو نقصان پہنچانے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس صورت میں قربانی کے جانور کے جسم سے خون مکمل طور پر نہیں نکل سکتا

جو کہ اسلامی اصولوں کے خلاف ہے۔علمائے کرام کا کہنا ہے کہ عید پر زیادہ کمائی کے چکر میں کئی مقامات پر قصاب قربانی کے جانوروں کو ٹھنڈا نہیں ہونے دیتے جس سے قربانی کے خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیل ؑکی لازوال اطاعت کی یاد میں تحفہ کے طور پر منائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانی ہر استطاعت رکھنے والے شخص پر فرض ہے تاہم قربانی کا ایک حصہ غریب مسلمان بھائیوں کے لیے وقف کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ عید کے موقع پر اپنے ارد گرد کے غربا کو بھی یاد رکھانانتہائی ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :کرم،سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی

متعلقہ خبریں