کرم( اے بی این نیوز )بارودی مواد پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئ ۔ خیبرپختونخوا کے ضلع وسطی کرم میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ وسطی کرم میں دھماکے کے مزید 2 زخمی دم توڑ گئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
پولیس کے مطابق وسطی کرم میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے کار تباہ ہو گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپہریشن شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں :سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آ ج عید منائی جارہی ہے