اہم خبریں

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آ ج عید منائی جارہی ہے

ریاض ( اے بی این نیوز     )سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید منائی جارہی ہے۔ مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں نمازعید کے روح پرور اجتماعات ۔ لاکھوں فرزندان اسلام کی شرکت ۔ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع حرم شریف میں ہوا۔ شیخ الحدیث عبدالرحمان السدیس نے عید کی نماز کا خطبہ دیا۔ فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی ۔ دنیابھرکے مسلمانوں کی امن و سلامتی کیلئے دعائیں ۔ سعودی عرب کی 12 ہزار سے زائد چھوٹی بڑی مساجد میں بھی عید الاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات ۔ نماز عید کے بعد جانوروں کی قربانی ۔ حجا ج کی بڑ ے شیطان کی رمی ۔ قربانی کے بعد سر منڈوائے اور احرام کھول دیئے۔ سادہ کپڑوں میں طواف زیارت کیلئے مسجد الحرام آمد۔ سعی کی ۔ متحدہ عرب امارات۔ عمان۔ قطر۔ بحرین میں عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات۔ امریکا۔ برطانیہ۔ یورپ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے بعض افراد آج اور بعض کل عید منائیں گے۔

مزید پڑھیں :سانگھڑ ، اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار 5 ملزمان کا چار روزہ ریمانڈ منظور

متعلقہ خبریں