اہم خبریں

مصنوعی ٹانگ لگانے کے لئے اونٹ سانگھڑ سے کراچی منتقل

کراچی(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر سانگھڑ میں ظلم کا شکار ہونے والے اونٹ نے جہاں سب کی توجہ حاصل کرلی ہے وہیں اب اس اونٹ سے متعلق مزید خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹ کو کراچی میں مصنوعی ٹانگ لگائی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات اینیمل ویلفیئر کمیٹی نے زخمی اونٹ کو اپنی نگرانی میں کراچی پہنچایا جہاں اونٹ کو مصنوعی ٹانگ کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کاشکا اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گے۔
مزید پڑھیں: پنجاب پولیس نے عیدالاضحیٰ کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

متعلقہ خبریں