اہم خبریں

بجٹ میں اشرافیہ کوبچایا،سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالا گیا ہے ،حافظ نعیم الرحمان

کراچی ( اے بی این نیوز  )امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آپ اپنا اعتبار کھو چکے ہیں۔ بجٹ میں اشرافیہ کو پچایا اور سارا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر ڈالا ۔
جتنی کامیابیاں گنوا رہے ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ سرمایہ کاری کم ترین اور مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے ۔
دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ صنعتکار پریشان اور کسان سراپا احتجاج ہیں ۔ ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام ہے ۔ استحکام کیلئےضروری ہے فارم 47 کے بجائے فارم 45 کی بنیاد پر حکومت سازی کی جائے۔

مزید پڑھیں :نان فائلرز کی موبائل سم، بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کردیئے جائیں گے،چیئرمین ایف بی آر

متعلقہ خبریں