اہم خبریں

جعلی مینڈیٹ سےبنائی گئی حکومت کی کوئی و قعت نہیں، شوکت بسرا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )رہنماپی ٹی آئی شوکت بسرا نے کہا ہے کہ چاہتےہیں9مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کی جائیں ۔ 9مئی کےحوالےسےجوڈیشل کمیشن بنایاجائے۔
8فروری کودھاندلی کرکےہمارا مینڈیٹ چھیناگیا۔ پاکستان کی تاریخ کابدترین الیکشن کرایاگیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام مقدمہ عوام کا میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ

جعلی مینڈیٹ سےبنائی گئی حکومت کی کوئی و قعت نہیں،۔ تحریک انصاف کےورکرزکیساتھ ظلم وجبرکیاگیا۔ پنجاب کواس وقت پولیس سٹیٹ بنادیاگیاہے۔ ورکرزکنونشن کرنےپردہشتگردی کےمقدمات بنائےجارہےہیں۔ حکومت مذاکرات کےحوالےسےسنجیدہ نہیں،۔ ان کےساتھ بیٹھنےکوکوئی فائدہ نہیں،۔ بانی پی ٹی آئی واحدلیڈرہےجوفیڈریشن کی علامت ہیں۔

رہنماپیپلزپارٹی ذوالفقاربدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کےساتھ جوہورہا ہےکوئی نئی بات نہیں۔ پیپلزپارٹی جب اپوزیشن میں تھی ایسےکیسزبنائےجاتےتھے۔

پیپلزپارٹی نےماضی میں ایسےکیسزکوبھگتاہے۔ سیاسی جماعتوں کوبیٹھ کرمذاکرات کرنےچاہئیں،مذاکرات کیلئےماحول بہترہوگاتبھی مسائل حل ہوں گے۔
مزید پڑھیں :نان فائلرز کی موبائل سم، بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کردیئے جائیں گے،چیئرمین ایف بی آر

متعلقہ خبریں