اہم خبریں

نان فائلرز کی موبائل سم، بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کردیئے جائیں گے،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )چیئرمین ایف بی آر نے کہا ہے کہ نان فائلرز کے بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے، نان فائلرز کے بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گےانہوں نے کہا ہے کہ نان فائلرز کی موبائل سم، بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کردیئے جائیں گے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔جس میں انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ نان فائلرز کی موبائل سم، بجلی اور گیس کے کنکشن بھی منقطع کر دیے جائیں گے۔

نان فائلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے، نان فائلرز کی موبائل سم اور کاروبار بھی بند کیا جا سکتا ہے۔ 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں 20 لاکھ سے زائد سالانہ آمدنی والے افراد بھی شامل ہیں۔

ماضی میں یہ لوگ ٹیکس گوشواروں میں اپنی آمدنی ظاہر کر چکے ہیں۔امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ جو لوگ صرف گاڑی، پلاٹ یا مکان خریدنے کے لیے عارضی فائلر بنتے ہیں انہیں اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں :آج ملک آہستہ آہستہ معاشی مشکلات سے نکل رہا ہے،وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

متعلقہ خبریں