اہم خبریں

عمران خان کا مطالبہ ہے پارٹی قیادت کیخلاف مقدمات ختم ہونےچاہئیں،عمر ایوب

اسلام آباد (اے بی این نیوز   ) اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا ہے کہ دوتین جماعتوں نےمل کرلندن پلان بناکرسیاسی انجینئرنگ کی۔ پراپرٹی ٹیکس والوں کیخلاف کیاایکشن ہوا؟۔
محسن نقوی کاتوٹیکس نمبرہی نہیں تھا۔ محسن نقوی سےپوچھاجائےپراپرٹی کون سےٹیکس کےپیسےسےلی؟۔

محسن نقوی وزیراعلیٰ تھےتو450ارب روپےکی گندم امپورٹ ہوئی۔ پکےکےڈاکوؤں نےعوام کاجینادوبھرکردیا۔ پنجاب کے کاشتکاروں کی گندم ادھر ہی پڑی ہوئی ہے۔
اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں کہ انکوائری کی ضرورت ہی نہیں۔

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں چھوٹا سا کمرہ دیا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ والے جیل میں سہولیات سے آراستہ ہوتے ہیں۔ بانی تحریک انصاف سے آدھا گھنٹہ بمشکل ملاقات کروائی جاتی ہے۔
بانی تحریک انصاف سے صرف 6 لوگ ملاقات کر سکتے ہیں۔

جیل سپرنٹنڈنٹ جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ آئی جی پنجاب کو بھی پارلیمنٹ بلا کر جواب لیا جائے گا۔ بجٹ کی ٹیکسیشن تفصیلات ابھی تک ہمیں نہیں بتائی گئیں۔ پی ڈی ایم ٹو حکومت نے عوام کو برباد کر دیا۔ یہ جب جیل میں تھے تو انہیں ہر سہولت دی گئی تھی۔

ان کے خاندان والوں اور دیگر افراد کو ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔ جیل میں ہونے کے باجود ان کو بہت اچھے کھانے کھلائے جاتے تھے۔ سابق وزیر اعظم کو جیل میں کوئی سہولت نہیں دی جا رہی۔
بانی پی ٹی آئی سےخاندان والوں اور دیگر قائدین کو ملنے کی اجازت ہی نہیں۔

جوبجٹ پیش کیا گیا اس کی کاپیاں ہی نہیں دی گئیں۔ ہمیں کیسے پتا چلتا کہ بجٹ میں کیا کچھ پیش کیا جارہا ہے۔ یہ بجٹ لندن پلان کا حصہ ہے عوام کے فائدے کیلئےنہیں۔ ہم سب اسی ریاست کا حصہ ہیں آپ راستہ نہیں روک سکتے۔

بانی چیئرمین کی ڈیمانڈ ہے پارٹی قیادت کیخلاف کیسز ختم ہونےچاہئیں۔ صنم جاوید ،یاسمین راشد سمیت دیگر قائدین کی رہائی بانی چیئرمین کی ڈیمانڈ ہے۔ جس ملک میں آئین و قانون کے مطابق فیصلے نہ ہوں وہ ترقی نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں :مناسک حج کا پہلامرحلہ، منیٰ میں بڑی عارضی خیمہ بستی آباد،کل رکن اعظم وقوف عرفہ اداکیاجائےگا

متعلقہ خبریں