اہم خبریں

وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

لاہور( اے بی این نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ایک دن میں دو بڑے اعلان۔ صنعتوں کے لئے بجلی سستی کرنے کے بعد بڑی عید پر وزیراعظم کی عوام کے لئے بڑی عیدی۔

پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 20 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کردی۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی ۔

یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔ اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔

وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے فیصلے پر آج رات سے ہی عمل درآمد ہوگا وزیر اطلاعات کا کہنا ہے وزیر اعظم نے عید قربان کہ پیش نظر اس فصیلے پر فوری عمل درآمد کا حکم دیا ہے وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ تھوڑی دیر میں اس فصیلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہونے والا ہے

مزید پڑھیں :عید پر عوام کیلئے ’’   تحفہ     ‘‘ حکومت نے بجلی بم گرا دیا

متعلقہ خبریں