اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نیپرانےبجلی کےبنیادی ٹیرف میں5.72روپےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری مالی سال2024.25 کے لیےدی گئی ۔ نیپرا نےبجلی کے ٹیرف میں اضافے کافیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔
بجلی کےبنیادی ٹیرف میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔ بجلی کااوسط بنیادی ٹیرف 29.78 روپےسے بڑھ کر35.50روپے فی یونٹ ہوجائےگا۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے ۔
بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہوگا یا مرحلہ وار ؟فیصلہ کابینہ کرے گی ۔ رواں مالی سال وفاقی حکومت نے بجلی کا بنیادی ٹیرف7.50 روپے فی یونٹ تک بڑھایاتھا۔ گذشتہ مالی سال بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.91 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا تھا۔
رواں مالی سال 2023.24 کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں یکمشت اضافہ کیا گیا تھا ۔ مالی سال2022-23 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ 3 مراحل میں کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں :مناسک حج کا پہلامرحلہ، منیٰ میں بڑی عارضی خیمہ بستی آباد،کل رکن اعظم وقوف عرفہ اداکیاجائےگا