اہم خبریں

یہ بجٹ بڑامشکل ہے ، کائرہ، اقتدارکی کوئی ہوس نہیں ، شیری رحمان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے اے بی این نیوزکے پروگرام صبح کی سوچ میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ہم نے ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے لکھے ہیں۔ بجٹ پاس کرنے کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی۔ یہ بجٹ بڑامشکل ہے۔ تنخواہوں میں25فیصد اضافہ بہت بڑا اضافہ ہے۔ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگا ہے۔
حکومت نے کافی سبسڈیاں ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ چیزیں اچانک ٹھیک نہیں ہوتیں۔ حکومت کو تمام اتحادیوں کے خدشات دور کرنے ہوں گے۔ پیپلزپارٹی اس بجٹ کو سپورٹ کرتی ہے۔
پنجاب کے بجٹ پر بھی ہمارے تحفظات تھے۔
ن لیگ کے ساتھ مذاکرات کا ایک دور اور ہوگا۔ اپوزیشن سے ڈرنے والی کیا بات ہے ۔ اپوزیشن جہاں بھی ہوتی ہے ٹف ٹائم دیتی ہے۔ سارا معاہدہ لکھا ہوا ہے ہمیں مایوسی کی طرف نہیں جانا چاہئے۔ ہم کسی کو دھمکی نہیں دے رہے۔
صدر آصف زرداری باربار مذاکرات کا ذکر کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات ہونے چاہئیں۔ ان سے اچھے تعلقات تھے۔ جماعتوں کے ساتھ اتحاد اور مخالفت ہوتی رہتی ہے۔
حکومت 5سال پورے کرے گی اس کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ لوگوں کو ناراض نہیں کرنا چاہئے۔ ہم کسانوں۔ مزدوروں کیلئے ریلیف دینا کا کہہ گئے۔
تنقید سے بہتری آتی ہے۔
ظلم بہت زیادتی والا لفظ ہے۔ غریب طبقے کو سہولتیں کم ہیں ان کوملنی چاہئے۔ ایم کیو ایم ہم سے ہمیشہ ناراض رہتی ہے۔ ایم کیو ایم سے مذاکرات ہورہے ہیں۔
دوسری جانب رہنماپیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت سےہمارے تحفظات نئےنہیں۔ بنیادی تحریری معاہدہ ہواجس پرعمل ہوناتھا۔

ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ ہم کوئی بوجھ نہیں اٹھارہے۔ ہمارامعاہدہ یہ تھا کہ پارلیمان میں سپورٹ کریں گے۔ ہمیں اقتدارکی کوئی ہوس نہیں ہے۔

مزید پڑھیں :مناسک حج کا پہلامرحلہ، منیٰ میں بڑی عارضی خیمہ بستی آباد،کل رکن اعظم وقوف عرفہ اداکیاجائےگا

متعلقہ خبریں