اہم خبریں

شاعر احمد فرہاد کو ضمانت ملنے کے بعد رہا کر دیا گیا

مظفرآباد( اے بی این نیوز    )شاعر احمد فرہاد کو ضمانت ملنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔احمد فرہاد کو تھانہ کہوری سے رہا کرکیا گیا جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کر لی گئی.

شاعر احمد فرہاد کی دو لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت منظور ۔رواں ہفتے مظفرآباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نےشاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا گیاتھا۔

پولیس نے عدالت میں کہا تھا کہ احمد فرہاد سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے، عدالت نے حکم دیا تھا کہ احمد فرہاد کو 24 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت کے حکم کے بعد گرفتار شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :مناسک حج کا پہلامرحلہ، منیٰ میں بڑی عارضی خیمہ بستی آباد،کل رکن اعظم وقوف عرفہ اداکیاجائےگا

متعلقہ خبریں