لاہور ( اے بی این نیوز ) منی لانڈرنگ کیس، مونس الہٰی سمیت 6ملزم اشتہاری قرار۔ ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔
مونس الہٰی اور دیگر ملزمان کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے،ذرائع کے مطابق
عامر سہیل،واجد احمد ، عامر فیاض ،فراست چٹھہ، امتیاز شاہ اشتہاری قرار۔ مونس الہٰی اور دیگر ملزمان پر 12 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔