اہم خبریں

حکومت سندھ کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑاکریک ڈاؤن، منشیات برآمد

کراچی ( اے بی این نیوز   )حکومت سندھ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری• ۔ اورنگی ویسٹ میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی کارروائی، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار • ۔ ایکسائز ٹیم ویسٹ اور سینٹرل نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں بنام رمضان عرف رمضانی اور ثاقب کو گرفتار کر لیا •۔

ملزمان کے قبضے سے 1100 گرام کرسٹل ہیروئن، 950 گرام پاؤڈر ہیروئن، 500 گرام آئس برآمد•۔ دوران کارروائی •، ایکسائز حکام • کے مطابق ملزمان منشیات سپلائی کے لئے پیکنگ کر رہے تھے۔

تو ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے چھاپہ مارا، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ، مزید تفتیش شروع کر دی گئی • ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں :عدلیہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے نجات کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

متعلقہ خبریں