اہم خبریں

پاکستان کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پرخرچ ہوجائیگا، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز

نیویارک( نیوز ڈیسک ) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگا۔ بجٹ عالمی مالیاتی ادارے آئ ایم ایف قرض پروگرام کیلئے مذاکرات میں مددگار ہوگا۔

3.6 فیصد شرح نمو ہدف رکھ کر آئی ایم ایف کو خوش کرنیکی کوشش کی گئی ہے ۔موڈیز کا کہنا تھا کہ مالی استحکام کیلئے ٹیکسوں میں اضافے اور شرح نمو پر انحصار کیا۔

مہنگائی کی وجہ سے سماجی تنائو دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق مضبوط الیکٹورل مینڈیٹ نہ ہونے سے اصلاحات پر عمل مشکل ہوسکتا ہے۔ ریونیو میں40 فیصد اضافہ ٹیکسوں میں اضافے کی وجہ سے ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور، لین ڈسپلن کی خلاف ورزی ،8000 سے زائد گاڑیوں کے چالان

متعلقہ خبریں