اہم خبریں

خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر غور

پشاور(نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تنخواہوں میں اضافے سے مطابقت رکھنے کے لیے، خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایک اور اضافے پر غور شروع کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ خزانہ سے مشاورت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔کے پی حکومت مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد کابینہ سے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری لے گی۔اس سے قبل حکومت نے صوبائی بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا جس کا اعلان وفاقی بجٹ کی نقاب کشائی سے بہت پہلے کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کے لیے محکمہ خزانہ سے مشاورت کی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے سے خزانے پر 35 ارب روپے کا بوجھ پڑا ہے، مزید اضافے سے صوبائی خزانے پر 76 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
مزید پڑھیں: صوابی کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، فائر فائٹرز جائے حادثہ پر روانہ

متعلقہ خبریں