اہم خبریں

سب کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو کیسے چلانا ہے،محمود خان اچکزئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ گہرے اور سیاسی تعلقات رہے۔ ملک بہت مشکل حالات میں ہے۔
ہم سب پر لازم ہے کہ ہم ملک کو اس بحرانی کیفیت سے نکالیں۔

ہم سب اپنے گناہ تسلیم کرلیں اور وعدہ کریں کہ آئیں پاکستان کو چلاتے ہیں۔ سب کو مل کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کو کیسے چلانا ہے۔ فروری میں ہونے والے انتخابات بدترین دھاندلی زدہ تھے۔

ادھر دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل آٹھ بجے کیس کی سماعت فکس ہوئی ہے۔ سلمان اکرم راجہ اور عثمان گل صاحب کل دلائل دیں گے۔

نعیم حیدر پنجوتھا اور وکلا یہاں گرمی میں کھڑے ہو کر کام کر رہے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے یہاں نہیں ہیں لیکن یہ ان کے بیٹوں کی طرح کام کر رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کل آٹھ بجے ہمیں خوشی کی خبر ملے گی۔

مزید پڑھیں : حکو مت نے حالیہ بجٹ میں غریب ومتوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا، شہباشریف

متعلقہ خبریں