اہم خبریں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کو تباہ کیا،سینیٹر ہمایوں مہمند

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )رہنما تحریک انصاف سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ حکومت اورپیپلزپارٹی کے درمیان کوئی سیاسی ایشو نہیں۔ پیپلزپارٹی ایک طرف کہتی ہے کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں۔ پیپلزپارٹی اس گناہ میں برابر شریک ہے۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اور کوشش بھی نہیں کرتے۔

بانی پی ٹی آئی نے جو کہا تھا وہ آج سچ ثابت ہوا۔ ان دونوں پارٹیوں نے اس ملک کو تباہ کیا۔ اپنی جائیدادیں ان لوگوں کی ملک سے باہر ہیں ۔

رہنما پیپلزپارٹی ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت کو بجٹ پر اتحادیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

بجٹ پر پیپلزپارٹی کے ساتھ مشاورت نہیں کی گئی۔ہم کسی کو بلیک مل نہیں کررہے اور نہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتلافات کے باوجود ہم حکومت کو گرانا نہیں چاہتے۔ حکومت کے ساتھ بجٹ سے پہلے بھی اختلافات ہیں۔ عوام تبدیلی چاہتے ہیں ۔

مزید پڑھیں : لاہور سٹی ہسپتال چینی کمپنی نے 700 ملین روپے میں خرید لیا

متعلقہ خبریں